جالندھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2026ء ) بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ ماہ ہونے والی مردوں کی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ بھارتی پنجاب کے 52 سالہ وزیرِ اعلیٰ بھگونت نے کہا ہے کہ کثیر ملکی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیں، ممکن ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان انفرادی دو طرفہ سیریز نہ ہو سکے۔ بھگونت مان نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اپنی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ بھارتی ہاکی کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ہاکی فیڈریشنز کے درمیان تعلقات بہترین ہیں۔