Sports
کرکٹ پھر سیاست کی نذر، بھارتی ویمن ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔
مصنف Aqib Ali82K بار پڑھا

بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔
بھارتی ویمنز ٹیم اپنی مینز ٹیم کی روش پر چل پڑی، فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا اور ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا۔



