Sports
نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم
ایشین گیمز میں حکومتی اخراجات پر شرکت نہیں کریں گی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فائقہ ریاض کے اخراجات برداشت کرے گی۔
مصنف سہیل عمران93K بار پڑھا

ایشین گیمز میں حکومتی اخراجات پر شرکت نہیں کریں گی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فائقہ ریاض کے اخراجات برداشت کرے گی۔
نیشنل چیمپئن اسپرنٹر فائقہ ریاض ایشین گیمز میں حکومتی اخراجات پر شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکیں جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے فائقہ ریاض کے ایونٹ میں شرکت کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ایشین گیمز کے لیے جن ایتھلیٹس کے اخراجات اٹھائے جا رہے ہیں ان میں قومی چیمپئن فائقہ ریاض کا نام شامل نہیں ہے۔
کامن ویلتھ گیمز: فائقہ کا 100 میٹر ہیٹ میں قومی ریکارڈ


