Sports
پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافے کی بڑی وجہ حکومتی نااہلی بھی ہے، شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف بول پڑے۔
مصنف fahad71K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف بول پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، بلکہ حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ جب ٹیکس کلیکشن کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرول پر بھاری ٹیکس لگا کر رقم نکال لی جاتی ہے۔



