Sports
یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا، رضا اللہ
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے خلاف نویں نمبر پر 63 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کے ساتھ طوفانی 81 رنز کی اننگز کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز رضا اللہ کہتے ہیں کہ اس با
مصنف سید یحییٰ حسینی139K بار پڑھا

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے خلاف نویں نمبر پر 63 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کے ساتھ طوفانی 81 رنز کی اننگز کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز رضا اللہ کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کا پاسپورٹ نہیں بنا ہوا تھا اور جب انھیں انگلینڈ طلب کیا گیا تو بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر ان کا پاسپورٹ بنوایا۔
اپر دیر میں پیدا ہونیوالے نوجوان فاسٹ بولر جو قائد اعظم ٹرافی پشاور ریجن کیلئے کھیلے، ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ان کا پاسپورٹ بن گیا تھا اور وہ جاپان میں ہونیوالے ایشین گیمز کی تیاری کر رہے تھے، جب انھیں لاہور میں واقع پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بتایا گیا کہ وہ انگلینڈ جا رہے ہیں۔
رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا


