فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 ٹی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں اب انہوں نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔فاسٹ بولر گزشتہ ماہ نیشنل چیمپئنز کپ کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ابتدائی سلیکشن کے عمل سے باہر ہو گئے تھے اور جب تک وہ فٹ ہوئے تب تک کئی ڈیپارٹمنٹل سائیڈز اپنی ٹیمیں فائنل کر چکی تھیں۔ فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ انہوں نے اس کے بعد کئی ٹیموں سے رابطہ کیا لیکن وہ متعلقہ ٹیموں میں جگہ نہیں بنا سکے تاہم اگر ٹورنامنٹ کے دوران کسی مرحلے پر کسی ٹیم کو فاسٹ بولر کی ضرورت پیش آئی تو وہ شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ سلمان مرزا نے کہا کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ-ون (فرسٹ کلاس) چند دنوں میں شروع ہو رہی ہے۔ میں فی الحال کسی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں کیونکہ میں نیشنل چیمپئنز کپ کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر سیزن کے کسی بعد کے مرحلے میں کسی ٹیم کو فاسٹ باؤلر کی ضرورت ہوئی، تو میں کھیلنے کے لیے دستیاب اور تیار ہوں۔واضح رہے کہ پزیذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔



