اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر عابد تنویر نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ خالد محمود ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بھی رہ چکے تھے 1968 میکسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے حصہ اور 1971 میں عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔