اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام شہدا پاکستان اینڈ سلیم ناظم اولیمپین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 20 ستمبر سے ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ چیف آرگنائزر محمد یامین بھٹی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 ستمبر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔