پچھلے 5،6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، پی ایس ایل کو 10 سال ہوچکے لیکن اس نے ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 5،6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں 60 سالہ وسیم اکرم نے کہا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 5،6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں 60 سالہ وسیم اکرم نے کہا ہم بنگلا دیش سے ہوم اینڈ آوے سیریز ہارے ہیں، خطرے کی گھنٹی پہلے سے تھی لیکن اس پر کام نہیں کیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ ہوں یا کوئی اور کوچ آجائے آپ کے پاس پلیئرز تو یہی ہیں، پی ایس ایل کو 10 سال ہو چکے ہیں ایک بیٹر بھی پی ایس ایل سے نہیں نکلا، بولرز ضرور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا انگلینڈ میں شاہین آفریدی جیسے تجربہ کار بولر کی ضرورت تھی، آپ نے انگلینڈ میں ایک رفتار والے فاسٹ بولرز بھیج دیے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا عاکف جاوید کو ٹور پر ہونا چاہیے تھا، پی سی بی نے ڈومیسٹک کا جو نظام بنایا ہے اس کو 3،4 سال چلنے دیں، صبر اور پلاننگ کے علاوہ کوئی پلان نہیں ہے۔ وسیم اکرم نے کلب کرکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کراچی لاہور میں 10،10 کروڑ لگائے، ٹیلنٹ کلب کرکٹ سے آنا ہے، ٹیم میں تسلسل ہونا چاہیے لیکن لڑکے وہی ہیں وہی آتے جاتے ہیں۔ وسیم اکرم بولے فرنٹ فٹ ان کا نکلتا نہیں، رابنسن جیسے بولرز کو کریز میں کھڑے ہو کرکھیل رہے، تگڑے ہو کر کھیلو لیکن اس کے لیے ٹیلنٹ ہونا ضروری ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا جیسے ہرپاکستانی پرفارمنس دیکھ کرافسردہ ہوتا ہے ایسے میں بھی ہوتا ہوں، وائٹ بال ٹیم ٹھیک ہے لیکن ریڈ بال نہیں، اس میں ہمیں مشکل ہوتی ہے۔ بس کریں۔۔ اب قوم کو سچ بتانا پڑے گا!ٹیسٹ میچ میں کا رکردگی،کون ذمہ دار؟؟ وسیم اکرم بول پڑے!#HumNews #Pakistan #LatestNews #BreakingNews pic.twitter.com/59IUFuF6Ww— HUM News (@humnewspakistan) September 11, 2026



