ایجبسٹن ٹیسٹ: اپنی بیٹنگ کے دوران لطف اندوز ہو رہا تھا: رضا اللہ
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2026ء ) پاکستان کے نوجوان بیٹر رضااللہ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو اننگز کی شکست کے خطرے س

برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2026ء ) پاکستان کے نوجوان بیٹر رضااللہ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو اننگز کی شکست کے خطرے سے نکال کر انگلینڈ کے سامنے قابلِ ذکر ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ رضااللہ نے صرف 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھے، جو ٹیسٹ ڈیبیو پر کسی بیٹر کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ہے۔ اپنی اننگز کے دوران رضااللہ انتہائی پُراعتماد نظر آئے اور انگلینڈ کے فاسٹ بولرز جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اور جوش ٹنگ کی شارٹ گیندوں کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں رضااللہ نے کہا کہ وہ اپنی اننگز سے بھرپور لطف اندوز ہوئے، شارٹ گیندوں پر منتخب شاٹس کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رضااللہ نے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوں تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں، وہ صرف اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ pic.twitter.com/GQsrZFSpnl— pctstorage (@pctstorage_) September 11, 2026 خیال رہے کہ رضااللہ کی طاقتور ہٹنگ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران دو بیٹ توڑ ڈالے جس دوران 9 چھکے اور 4 چوکے شامل رہے۔ واضح رہے کہ ان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو اس وقت سہارا دیا جب ٹیم اننگز کی شکست کے قریب تھی اور قومی ٹیم نے بالآخر انگلینڈ کو چوتھی اننگز میں 130 رنز کا ہدف دے دیا۔



