Sports
پچھلے 6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، اب قوم کو سچ بتانا ہوگا: وسیم اکرم
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ چھ سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، پی ایس ایل میں کام کیا۔ اب قوم کو سچ بتانا ہوگا کیونکہ ان کی ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں۔
مصنف سہیل عمران53K بار پڑھا

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ چھ سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، پی ایس ایل میں کام کیا۔ اب قوم کو سچ بتانا ہوگا کیونکہ ان کی ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بنگلادیش سے ہم ہوم اینڈ آوے ہارے ہیں، خطرے کی گھنٹی پہلے سے تھی لیکن اس پر کام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوچ کوئی بھی آجائے، بہترین کوچ آ جائے، میں ہوں یا کرسٹن آ جائے، آپ کے پاس ٹیلنٹ تو یہی ہے۔



