دورہ انگلینڈ 2026 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلش بولرز کے سامنے سیریز کی سب سے بہترین بیٹنگ پرفارمینس پیش کی، ناصرف پاکستان ٹیم نے خود کو اننگز کی شکست سے محفوظ رکھا، بلکہ دوسری اننگز میں سیریز کی سب سے لمبی باری لیتے ہوئے 96.4 اوورز بیٹنگ کی اور سیریز میں پہلی مرتبہ دو سو رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز 453 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 320 رنز کے خسارے کیساتھ 449 رنز اسکور کئے اور دوسری اننگز میں میچ جیتنے کے لئے میزبان ٹیم کو 130 رنز کا ہدف دیا۔