Sports
امام الحق و رضوان کے موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔
مصنف Hassan Shabbar100K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقات میں مالی معاملات اور مشتبہ لین دین مرکزی فوکس ہے۔
انگلینڈ سیریز سے پہلے اور بعد کے مالی معاملات بھی جانچ کا حصہ ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی چیک کی جا رہی ہیں اور کسی کمپنی، شخص یا ادارے کی جانب سے ہونے والی مشتبہ ادائیگیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا


