Sports
امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے
محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے۔
مصنف سہیل عمران69K بار پڑھا

محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، فرسٹ کلاس کھیلنے کے لیے پی سی بی نے ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ لینا اور رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی ڈیپارٹمنٹس کے پاس فٹنس کی کوئی رپورٹ نہیں ہے، فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور اس کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔
امام الحق و رضوان کے موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ جاری


