غازی غوری کو ٹیسٹ کیپ ملنا باعث فخر ہی:انتظامیہ پاکستان کرکٹ کلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2026ء) وکٹ کیپربیٹر غازی غوری نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرکے پاکستان کرکٹ کلب کراچی کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے در

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2026ء) وکٹ کیپربیٹر غازی غوری نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرکے پاکستان کرکٹ کلب کراچی کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں کراچی کے معروف پاکستان کرکٹ کلب کے وکٹ کیپر بیٹسمین غازی غوری کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ،جس پر پاکستان کرکٹ کلب کراچی کی انتظامیہ نے غازی غوری کومبارکباد پیش کی۔ انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ کلب کراچی کے وکٹ کیپر بیٹسمین غازی غوری کو ٹیسٹ کیپ ملنا قابل فخر اور باعث افتخارقرار دیا ۔واضح رہے کہ کراچی کے معروف پاکستان کرکٹ کلب کی تاریخ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہے۔ غازی غوری سے قبل اس کلب سے وابستہ متعدد کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جن میں سرفراز احمد، اسد شفیق، فخر زمان، شان مسعود، سعود شکیل، میر حمزہ، تابش خان، صائم ایوب، انور علی، رمیز راجہ جونیئر، دانش عزیز، محمد اعظم خان، احسان علی، سعد علی، عثمان خان، رومان رئیس، خواجہ محمد نافع اور عمیر بن یوسف بھی شامل ہیں۔ وکٹ کیپربلے باز غازی غوری کا ٹیسٹ کرکٹر بننا پاکستان کرکٹ کلب کراچی کی شاندار اور تاریخی کرکٹ روایت میں ایک اور قا بل فخر سنگ میل ہے ۔پاکستان کرکٹ کلب سے وابستہ کھلاڑیوں کاٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کرکٹ کلب کراچی نے ملک کو باصلاحیت اور معیاری کرکٹرز فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔



