وِکی اور پانامہ لیکس کے بعد ” ڈریسنگ روم لیکس‘‘
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 10ستمبر 2026ء ) وِکی اور پانامہ لیکس کے بعد ” ڈریسنگ روم لیکس‘‘ قومی ٹیسٹ کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے لاہور میں پیش، تحریری طور پر جواب دینے

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 10ستمبر 2026ء ) وِکی اور پانامہ لیکس کے بعد ” ڈریسنگ روم لیکس‘‘ قومی ٹیسٹ کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے لاہور میں پیش، تحریری طور پر جواب دینے کیلئے مہلت طلب کی۔ میڈیا کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) کے طلب کرنے پر پیش ہو گئے۔ این سی سی آئی اے نے دونوں کرکٹرز کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔ محمد رضوان اور امام الحق آج این سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئے اور تحریری طور پر جواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں کرکٹر کے علاوہ ایک اور کھلاڑی کو بھی این سی آئی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔



