ایجبسٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم ہوگیا، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری کے سامنے قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، اسے اننگز کی شکست سے بچنے کےلیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن جب پاکستان نے دوسری اننگز 320 رنز کے خسارے کیساتھ شروع کی تو آغاز تباہ کن تھا، پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب اولے رابنس کی پہلی ہی گیند پر بروک کو سلپ میں کیچ تھما کر ٹیسٹ میں پیئر لے بیٹھے۔
رابنسن کے اسی اوور کی چوتھی ہی گیند پر عبداللّٰہ شفیق بھی کوئی رن بنائے بغیر روٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔