Sports
این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا۔
مصنف Wajiha Naz38K بار پڑھا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انہیں کل بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکز سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔
محمد رضوان اور امام الحق کو آنیوالے دنوں میں سخت کارروائی کا سامنا ہو گا


