یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ایک کمزور اور آسان ٹیم ہے : جو روٹ
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 ستمبر 2026ء ) انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ٹھیک

برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 ستمبر 2026ء ) انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ٹھیک ایک دن پہلے انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام توجہ کا محور اگلے پانچ دن ہوں گے، جہاں ہم بڑا اسکور بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے، ایجبسٹن میں نیا میدان نئی گیند اور نیا میچ ہوگا۔ 35 سالہ جوروٹ جنہوں نے 168 ٹیسٹ میچوں میں 50.03 کی اوسط سے 14208 رنز 41 سنچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں، نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان ایک کمزور اور آسان ٹیم ہے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر کا کہنا تھا کہ بہت آسان ہے کہ آپ کسی کو بہت خراب اور کسی کو بہت اچھا کہہ دیں، کھیل میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، پاکستان ٹیم کے خلاف برتری حاصل ہے لیکن ان کے پاس مقابلے کے لیے اچھی ٹیم ہے، محمد عباس نے لارڈز پر 5 آؤٹ کیے، سعود شکیل نے 97 رنز بنائے، ٹھیک ہے ان کے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں ہوئی ہیں لیکن ایسا کہنا کہ ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ ملے گا، ایسا ہر گز نہیں ہے۔



