پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا ہمیشہ یہی گول ہوتا ہے کہ بہتر سے بہترین کر سکوں۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے مقابلے پر تیسرے ٹیسٹ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بولے کہ مانتا ہوں، ٹیم کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقیت کو تسلیم کرتا ہوں، لہٰذا ہر مشکل اور کٹھن صورتحال میں بہتر پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، مثبت سوچ کے ساتھ اچھا کھیلوں، ہمیشہ یہی ہدف رہتا ہے، لہٰذا ہر میچ کو بھول کر اگلے میچ پر فوکس کرتا ہوں، یہی میرا گول ہوتا ہے۔