لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 07 ستمبر 2026ء ) کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز پوسٹ سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ، سامعہ خان کی پیسوں کیلئے شادی شدہ مردوں کے پیچھے پڑنے والی خواتین پر تنقید، پوسٹ کے بعد ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے 7 ستمبر 2026 کو انسٹاگرام اسٹوری پر شادی شدہ مردوں کو دھوکا دینے کے حوالے سے ایک  پوسٹ شیئر کی۔ اس اسٹوری میں ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو پیسوں کی خاطر شادی شدہ ور بچوں کے باپ مردوں کے پیچھے پڑجاتی ہیں۔ انہوں نے ایسی خواتین کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔ سامعہ خان نے مبینہ طور پر اپنے اکاؤنٹ سے حسن علی کے ساتھ موجود تصاویر بھی ہٹا دیں اور ان فالو بھی کردیا۔