عاقب جاوید سرفراز،بابر پر ذمہ داری ڈالنے کی بجائے اپنا جائزہ لیں، کرکٹ بہتر نہیں کرسکتے تو عہدہ چھوڑ دیں، اظہر علی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کارکردگی کی ذمہ داری قبول کریں ، ہم تین سال سے بُرے فیصلے ہی دیکھ ر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کارکردگی کی ذمہ داری قبول کریں ، ہم تین سال سے بُرے فیصلے ہی دیکھ رہے ہیں ۔ 41 سالہ سابق کپتان نے کہا کہ عاقب جاوید سرفراز، بابر پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے، پہلے اپنا جائزہ لیں، کرکٹ بہتر نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں، پاکستان کی کپتانی کے لیے اس سے بُرا وقت نہیں ہو سکتا ، بابراعظم کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے، پاکستان کرکٹ اپنی دلچسپی کھورہی ہے ، حالات نہ سنبھلے تو فینز کودوبارہ کرکٹ کی طرف نہیں لاسکیں گے۔



