Sports
ویمنز ایشیا کپ: ہانگ کانگ کو شکست، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
مصنف Abdullah85K بار پڑھا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے سب سے زیادہ 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر نے 26 اور فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔



