Sports
مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجکر 15 منٹ پر پیغام دیا، انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے پہنچنا ہے، ایشلے نوفکے
پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے صبح 3 بج کر 15 منٹ پر پیغام دیا، آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں۔
مصنف سید یحییٰ حسینی27K بار پڑھا

پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے صبح 3 بج کر 15 منٹ پر پیغام دیا، آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں ٹیم پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ دوران سیریز کھلاڑیوں کا تبدیل ہونا، کسی بھی لحاظ سے حوصلہ افزا نہیں، البتہ ہمارا فوکس صرف کھیل پر ہے اور میرا کھلاڑیوں کو بھی یہی مشورہ ہے، وہ اس بات کو سمجھتے ہیں۔



