لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو سچن ٹنڈولکر اور رکی پونٹنگ اپنے پورے کیریئر میں نہ کرپائے۔ 31 سالہ سعود شکیل نے لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 11ویں نصف سنچری سکور کی تاہم وہ بدقسمتی سے اسے سنچری میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور 97 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کے عظیم ترین بیٹرز میں سے ایک شمار کیے جانے والے سچن ٹنڈولکر اپنے 24 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں لارڈز میں 9 اننگز کھیلنے کے باوجود ایک بھی نصف سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے ، ان کا اس تاریخی میدان پر سب سے بڑا سکور 37 رہا جو انہوں نے 2007ء میں بنائے تھے۔ ان کے علاوہ سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ میں لارڈز میں 8 باریاں لیکر بھی ایک بھی نصف سنچری نہیں بناسکے، ان کا بہترین سکور 42 رنز تھا جو انہوں نے ایشیز 2005ء میں بنایا تھا۔ سعود شکیل اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 25 میچز میں 42.97 کی اوسط سے 1934 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔