لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 ستمبر 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو سابق جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل سٹین کے پاس بھی نہیں ہے۔ 36 سالہ محمد عباس نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آئوٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس کا یہ لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ ہے، اس سے قبل 2018ء میں اس میدان پر اپنے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 23 رنز دیکر 4 اور دوسری اننگز میں 41 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار بھی مکمل کیے۔ محمد عباس نے یہ سنگ میل اپنے 222ویں فرسٹ کلاس میچ میں حاصل کیا۔ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر میں 20.39 کی اوسط، 58 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 14 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شامل ہے۔ محمد عباس اب 21ویں صدی میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والوں میں 900+ فرسٹ کلاس وکٹوں کے ساتھ چھٹے باؤلر ہیں۔ 1181 - جیمز اینڈرسن 1056 - سائمن ہارمر 1010 - ملندا پشپا کمارا 959 - ٹم مرتاغ 952 - اسٹورٹ براڈ 907 - محمد عباس عباس 21ویں صدی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 1181 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 1056، سری لنکا کے ملندا پشپا کمارا 1010 اور آسٹریلین سپنر نیتھن لیون 864 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور 5ویں نمبر پر ہیں۔ وہ 900 فرسٹ کلاس وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی تیز گیند باز بن گئے: 1287 - عمران خان 1042 - وسیم اکرم 1005 - سرفراز نواز 956 - وقار یونس 907 - محمد عباس