یوم دفاع ہاکی میچ رشید الحسن اکیڈمی گوجرہ اور گوجرہ ہاکی کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل )کھیلا جائیگا
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) یومِ دفاع و شہدا نمائشی ہاکی میچ رشید الحسن اکیڈمی گوجرہ اور گوجرہ ہاکی کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل )اتوار کو انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم، گوجرہ میں کھیلا جائے گا۔

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) یومِ دفاع و شہدا نمائشی ہاکی میچ رشید الحسن اکیڈمی گوجرہ اور گوجرہ ہاکی کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل )اتوار کو انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم، گوجرہ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق صدر جاوید شیخ (ایڈووکیٹ)ہونگے۔ گزشتہ روز رشید الحسن اکیڈمی گوجرہ کے سربراہ اولمپیئن رشید الحسن نے بتایا کہ میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور میچ منعقد کروانے کا مقصد دفاع پاکستان اور وطن عزیز کے سلسلہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔



