انگلش کرکٹر کی مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک، وسیم اکرم کے ہم پلہ آگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 ستمبر 2026ء) سسیکس کائونٹی کے فاسٹ بولر ہنری کروکومب نے ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس کرکے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ہنری کروکومب نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاند

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 ستمبر 2026ء) سسیکس کائونٹی کے فاسٹ بولر ہنری کروکومب نے ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس کرکے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ہنری کروکومب نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ہی ہفتے کے دوران مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرکس کیں، اگست کے آخری ہفتے میں سمرسیٹ کے خلاف میچ میں کروکومب نے پہلے کریگ اوورٹن کو 54 رنز پر آئوٹ کیا جس کے بعد مائیکل پریٹوریئس اور جیک لیچ کو پویلین بھیج کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ HENRY CROCOMBE HAS TAKEN A HAT-TRICK FOR SUSSEX!!! pic.twitter.com/w9lLKma5rG— Rothesay County Championship (@CountyChamp) August 27, 2026 ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت سمرسیٹ کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سسیکس نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کی تاہم میچ ڈرا ہوگیا۔ اس کے بعد 3 ستمبر کو ایسیکس کے خلاف میچ کے دوسرے روز کروکومب نے ایک بار پھر تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے سائمن ہارمر کو ایل بی ڈبلیو کرنے بعد زمان اختر اور شین سنٹر کو پہلی ہی گیند پر آئوٹ کرکے مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔



