پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ تھے۔ برمنگھم  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے آئے ہیں، کھلاڑیوں کا مکمل فوکس ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ میں فی الحال عبوری ریڈ بال کوچ ہوں، جاپان میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے موجود تھا، لاہور آنے پر مجھے ریڈ بال کی عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی گئی۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے، تین کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا، جن سے مجھے بات کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔