برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ، برمنگھم میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے برمنگھم پہنچ گئی۔عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔قومی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ میں صبح ساڑھے نو بجے ٹریننگ کرے گی ۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔