جنوبی افریقہ، نیمیبیا سے ہار گیا، بھارت، آئرلینڈ سے ہار گیا، کیا وہاں کرکٹ ختم ہوگئی؟ : محسن نقوی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 ستمبر 2026ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ، نیمیبیا سے ہار گیا، بھارت، آئرلینڈ سے ہار گیا، کیا وہاں کرکٹ ختم ہوگئی؟۔ لندن میں جیو

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 ستمبر 2026ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ، نیمیبیا سے ہار گیا، بھارت، آئرلینڈ سے ہار گیا، کیا وہاں کرکٹ ختم ہوگئی؟۔ لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ہماری کارکردگی بہت خراب ہے مگر کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں، ان کی تذلیل برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم یا وقار یونس جیسے بڑے کھلاڑی بات کریں تو انہیں سنجیدہ بھی لوں گا ان کی بات میں وزن ہے ، ان لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نے زندگی میں خود کچھ نہیں کیا ان کا ایسا کہنا غیر مناسب ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں پرانے کھلاڑیوں سے رائے بھی لیتا رہتا ہوں، قومی ٹیم کی بری پرفارمنس کا بہت دکھ ہے، ایسی کارکردگی کے بعد جو کچھ کیا وہ ضروری تھا۔ محسن نقوی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ہماری پوزیشن پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چھٹی پوزیشن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے وضاحت دی کہ جنوبی افریقہ کو نمیبیا سے شکست ہوئی، بھارت کو آئرلینڈ سے شکست ہوئی تو کیا وہاں کرکٹ ختم ہوگئی تھی، انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ٹیسٹ میں بہتری کریں گے جس طرح ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کی ہے۔



