لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 ستمبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے۔ محسن نقوی نے کہا انگلینڈ میں جو کچھ کیا، ضروری تھا، پرفارمنس کےعلاوہ دیگر معاملات ہیں، فی الحال اسے دیکھ رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا جو لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، کرکٹ انہیں کے آنے سے تباہ ہوئی، لوگوں کی تنقید پر نہیں جاؤں گا، تنقید کرنے والے کبھی کہتے ہیں کہ اس کو نکال دو، کبھی کہتے ہیں اسے کیوں کھلایا، تنقید سے نہ گھبرایا ہوں نا گھبراتا ہوں، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا۔ محسن نقوی نے کہا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری پرفارمنس بہت خراب ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں، ان کی تذلیل برداش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا دیکھیں پہلے ہماری کیا رینکنگ تھی، آج ہم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں اور ٹی 20 میں چھٹے نمبر پر کھڑے ہیں۔ Mohsin Naqvi's message to critics. 🗣️"South Africa lost to Namibia, and India also lost to Ireland. Does that mean their cricket is over? No team becomes a champion overnight. Pakistan have already improved from 9th to 6th in T20Is & 8th to 5th in ODIs". pic.twitter.com/EsIqZXy3py— Salman. (@TsMeSalman1_) September 3, 2026