کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے لیے جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ تکلیف دہ ہیں جن سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مدثر نذر نے بتایا کہ ہارنے پر تو لوگ ہنس ہی رہے تھے اب تو حد ہی ہو گئی ہے، دل دکھی ہے، ہوم سیریز میں اتنی تبدیلیاں نہیں ہوتیں جتنی آپ نے اوے سیریز میں کر دی ہیں۔ مدثر نذر نے کہا کہ متبادل کھلاڑی ٹیم کے ساتھ موجود تھے انہیں کھلایا جا سکتا تھا، غازی غوری، اویس ظفر، عامر جمال، ساجد خان اور عبید شاہ کو کھلا لیتے۔انہوں نے کہا کہ ضروری تھا تو میر حمزہ کائونٹی کھیل رہے ہیں ان کو وہیں سے شامل کر لیتے، بولنگ اچھی جا رہی تھی، عمر گل کو کیوں فارغ کیا، سب فیصلوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں