زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں عادل کلب بنوں نے فرینڈز کلب سورانی کو 0-3 گول سے ہرا دیا
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں عادل کلب بنوں نے فرینڈز کلب سورانی کو 0-3 گول سے شکست دے دی۔ ا

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں عادل کلب بنوں نے فرینڈز کلب سورانی کو 0-3 گول سے شکست دے دی۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن(ٹیکنکل کمیٹی)کے رکن اسرار بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز بنوں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک عادل کلب بنوں کو فرینڈز کلب کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں عادل کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 0-3 سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سلو نے دو گول اور سمیر نے ایک گول کیا۔ فرینڈز کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔



