بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ سٹار پیرباخیل بنوں اور فرینڈز بیزن خیل اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل)جمعرات کو بنوں سپورٹس کمپلیکس، بنوں میں کھیلا جائے گا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 50 نامور ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ اور ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا اورٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔