Sports
شاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹرز و چیئرمین پی سی بی کی ملاقات
پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔
مصنف مرتضیٰ علی شاہ75K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔
تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، اس دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی موجود تھے۔
بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر گفتگو کی، جبکہ پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے شاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔



