Sports
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسیٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے۔
مصنف سہیل عمران125K بار پڑھا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسیٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے۔
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے۔
چئیرمین PCB سینئر کھلاڑیوں سے انتہائی مایوس، تھنک ٹینک کو جونیئر کھلاڑیوں پر فوکس کی ہدایت


