پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک طویل عرصے سے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ 
ان کے سابقہ تعلقات سے لے کر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی، طلاق اور پھر دوسری شادی تک ان کی نجی زندگی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔
شعیب ملک نے اس وقت سب کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے اچانک اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی تھی، ابتداء میں مداحوں کے لیے بھی اس خبر پر یقین کرنا مشکل تھا، تاہم بعد ازاں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مزید افواہیں بھی سامنے آتی رہیں۔
شعیب ملک کیساتھ سالگرہ منانے کی ثنا جاوید کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں