پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو آنے والے دنوں میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دورۂ انگلینڈ میں لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے دن 194 رنز سے ہزیمت آمیز شکست کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر واپس پاکستان بھیجنے کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ آنے والے دنوں میں ان کرکٹرز کو بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امام الحق کی ماضی میں جعلی انجری کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر بورڈ کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا ہے اور اس معاملے میں بورڈ امام الحق کے خلاف اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر چکا ہے جس کے نتیجے میں امام الحق کو ایک سے دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔