لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2026ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف شکست کے بعد پی سی بی کی جانب سے سکواڈ میں اتنی تبدیلیوں کے بعد اصولا تو بابر اعظم کو خود ہی کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ بات کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آپ کی آدھی ٹیم چھوڑ دی گئی لیکن انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا، کپتان اور لیڈر میں یہی فرق ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ یہ بے شرمی ہے، تم ڈمی کپتان ہو، اس طرح جاری رہنے سے ہارنا بہتر ہے"۔ Rashid Latif “Babar Azam should’ve resigned as captain after this. Half of your team was released but he didn’t say a word. That’s the difference between a captain and a leaderThis is shamelessness. You are a dummy captain. It would be better to lose than to continue like this” https://t.co/CVUQ1KUJ0u pic.twitter.com/79IxABJk5V— Pavilion Post (@CricinsightsX) September 1, 2026 واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا۔