Sports
پی سی بی کے ایکشن کے بعد امام الحق لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔ امام الحق لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے
مصنف UrduPoint136K بار پڑھا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2026ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔ امام الحق لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
امام الحق نے پنڈلی کی انجری کی وجہ سے لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی۔ پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے۔



