نائومی اوساکا کی شاندار لباس کے ساتھ یو ایس اوپن میں فاتحانہ شروعات، اناستاسیا ولادیمیرونا زاخاروواکو شکست دے دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2026ء) جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں روسی حریف کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخ

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2026ء) جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں روسی حریف کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخارووا کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کی ٹینس کھلاڑی نائومی اوساکا نے دنیا کی 101 ویں نمبر کی حریف روسی کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخاروواکے خلاف ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور 6-7(3-7)سے فتح حاصل کی۔ میچ کے دوران نائومی اوساکا نے بہترین سروسز کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 2 ٹائی بریکر سیٹ جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔ ٹینس کورٹ میں اپنے انوکھے فیشن کی وجہ سے مشہور نائومی اوساکا اس بار بھی ایک منفرد اور جاذبِ نظر سفید گاؤن پہن کر کورٹ میں داخل ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے باسکٹ بال سٹائل کے بلیک کٹ میں میچ کھیلا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چار بار کی گرینڈ سلام چیمپئن نائومی اوساکا نے بتایا کہ ان کا یہ لباس این بی اے کے لیجنڈ این بی اے کھلاڑی ایلن آئیورسن سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ میچوں میں بھی مداحوں کو اپنے نئے اور منفرد لباس سے سرپرائز دیتی رہیں گی۔



