Sports
چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان کے دستے کی شرکت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی،وزیراعظم
بشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں بشکیک میں منعقد ہونے والے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان کے دستے کی شرکت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ سماجی رابطے
مصنف UrduPoint95K بار پڑھا

بشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں بشکیک میں منعقد ہونے والے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان کے دستے کی شرکت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایک قابلِ فخر قوم کے رنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ثقافتی ورثے، مہارت اور کھیلوں کے جذبے کے اس جشن میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات ٹیم پاکستان کے ساتھ ہیں۔



