ارجنٹائن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 31اگست 2026ء ) عالمی فٹ بال کے لیجنڈ سپرسٹارکھلاڑی لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیائے فٹبال کے شائقین کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال کو الوداع کہہ دیا ہے۔ میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

39 سالہ میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے 207 میچز کھیلے، میسی نے ارجنٹینا کیلئے 125 گول اسکور کئے۔ لیونل میسی نے 2006 سے 2026 تک ارجنٹینا کی جانب سے تمام ورلڈ کپ کھیلے۔ میسی 2004 سے 2021 تک اسپین کے کلب بارسلونا سے منسلک رہے۔ میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2022 کا ورلڈ کپ جیتا۔ 10 لالیگا ٹائٹل جیتے۔ تین بار فیفا پلیئرآف دی ایئرایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔اسی طرح ارجنٹینا کے مایہ ناز فٹ بالر میسی نے 8 بیلن ڈور ایوارڈ بھی جیتے۔