Sports
لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
دُنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
مصنف Abdullah55K بار پڑھا

دُنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں ارجنٹینا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کو کھیل میں سب کچھ دیا۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے تکلیف دہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دُکھی دل کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔
میسی ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
خیال رہے کہ 39 سالہ میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے 207 میچز کھیلے اور 125 گول اسکور کیے۔



