لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2026ء ) سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے خوف ناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم کو بس یہ فکر تھی کہ اس کے بچے گورے ہوں۔ ایک پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کہتا تھا کہ بچے گورے ہونے چاہئیں۔

جب بیٹی پیدا ہوئی تو مجھ سے میری صحت کے بارے میں نہیں پوچھا، بلکہ سب سے پہلے پوچھا, بیٹی گوری ہے؟‘۔ عماد وسیم کی بیوی نے خوفناک انکشاف کر دیا! عماد وسیم کہتا تھا کہ بچے گورے ہونے چاہئیں۔جب بیٹی پیدا ہوئی تو مجھ سے میری صحت کے بارے میں نہیں پوچھا، بلکہ سب سے پہلے پوچھا, بیٹی گوری ہے؟💔 pic.twitter.com/MYBH7DpWGA— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) August 30, 2026 واضح رہے کہ فروری 2026ء میں کرکٹر عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے بعد ایک تقریب میں نائلہ راجہ سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ اس شادی کے انکشاف کے بعد سے یہ جوڑا مختلف وجوہات اور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی خبروں اور بحث کی زد میں رہا ہے۔