لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2026ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کوچز کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں کھیل کے لیے زہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلا دیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ 52 سالہ محمد یوسف نے ایکس اکاؤنٹ پر انگلینڈ کے خلاف بابراعظم کے آؤٹ ہونے کی پرانی اور حالیہ ٹیسٹ میچ کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ چند سال پہلے میں نے اس بارے میں خبردار کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے اردگرد موجود کچھ نام نہاد کوچز نے انہیں ان مسائل پر کام کرنےکی اجازت نہیں دی۔ محمد یوسف کے بقول ان تکنیکی مسائل کو اُس وقت آسانی سے درست کیا جا سکتا تھا۔