نوویک جوکووچ کو یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست، میچ کے دوران آبدیدہ ہو گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2026ء) سربیا کےبین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے ہی راؤنڈ میں ار

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2026ء) سربیا کےبین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے ہی راؤنڈ میں ارجنٹائن کے ماریانو ناوون کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ ارجنٹائن کے ماریانوناوون سے تھا جس میں نیویارک کی شدید حبس اور جسمانی تکلیف سے جدوجہد کرتے ہوئے 39 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ کو 5 سیٹس پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ 2006 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نوویک جوکووچ کسی گرینڈ سلام کے پہلے راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔ ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی 25 سالہ ماریانو ناوون کے خلاف فیصلے کے آخری سیٹ میں 4 بار کے یو ایس اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس شکست کے ساتھ ہی نوویک جوکووچ کا ریکارڈ 25 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی فی الحال ادھورا رہ گیا ہے۔ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی 25 سالہ ماریانو ناوون کی فتح کا سکور 6-7(5-7)،7-5، 6-4،2-6 اور 1-6 رہا۔ اس شکست کے بعد 39 سالہ سرب کھلاڑی نوویک جوکووچ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔اس شکست کے ساتھ نوویک جوکووچ کا گرینڈ سلام سنگلز کا ریکارڈ 25واں ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔ وہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے ساتھ آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ کے ریکارڈ سے برابر ہیں اور منفرد 25ویں ٹائٹل کے لیے کوشاں تھے۔نوویک جوکووچ گزشتہ 7 گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے 6 میں کم از کم سیمی فائنل تک پہنچے تھے، تاہم نیویارک کی شدید حبس میں ان کی جسمانی مشکلات نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ نوویک جوکووچ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ کئی برس سے شدید حبس میں انہیں صحت کا ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے اور رواں سال تقریباً ہر میچ میں قے، جسم میں کھنچاؤ اور درد کی شکایت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے کے اختتام پر ان کی کمر اور کندھے نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جس کے باعث وہ میچ ختم نہ کرسکے۔



