Sports
ماضی کی انکوائری رپورٹ میں امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمے دار قرار دیا گیا تھا
انگلینڈ میں پاکستان کے بیٹر امام الحق کی انجری کے بعد ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آ گئی۔
مصنف سہیل عمران121K بار پڑھا

انگلینڈ میں پاکستان کے بیٹر امام الحق کی انجری کے بعد ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آ گئی۔
ماضی کے واقعے کی وجہ سے امام الحق کی نئی انجری پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعے کے باعث پی سی بی ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا، پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025ء میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔
لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد PCB کا ہنگامی بنیادوں پر رضوان، امام کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ


