Sports
لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی
انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم 389 رنز کے تعاقب میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
مصنف سید یحییٰ حسینی121K بار پڑھا

انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم 389 رنز کے تعاقب میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 177 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور اس کی آخری تین وکٹیں گذشتہ روز کے اسکور میں 31 رنز کے اضافے سے گر گئیں۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 54.2 اوورز کی بیٹنگ میں 208 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات ایسیکس کاؤنٹی کے 29 سال کے ڈین لارنس کے 70 گیندوں پر بنائے گئے 54 رنز تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈین لارنس کی یہ چھٹی نصف سنچری اننگز تھی۔



